انگلینڈ یا اسپین؟ یورو کپ 2024 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا

یورو کپ 2024 کا فائنل آج برلن میں کھیلا جائے گا جس میں اسپین اور انگلینڈ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ یورپی فٹبال پر اسپین چوتھی بار حکمرانی کرے گا یا انگلینڈ پہلی بار فاتح کا تاج سر پر سجائے گا۔ یہ فیصلہ آج جرمنی کے شہر برلن میں ہوگا جہاں یورو کپ 2024 […]

 0  3
انگلینڈ یا اسپین؟ یورو کپ 2024 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا

یورو کپ 2024 کا فائنل آج برلن میں کھیلا جائے گا جس میں اسپین اور انگلینڈ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

یورپی فٹبال پر اسپین چوتھی بار حکمرانی کرے گا یا انگلینڈ پہلی بار فاتح کا تاج سر پر سجائے گا۔ یہ فیصلہ آج جرمنی کے شہر برلن میں ہوگا جہاں یورو کپ 2024 کا فائنل آج کھیلا جا رہا ہے۔

اسپین نے فرانس کو ہرا کر فائنل کیلیے کوالیفائی کیا جب کہ انگلینڈ نے ڈچ ٹیم کو زیر کرکے مسلسل دوسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اسپین اس سے قبل تین بار یورو کپ جیت چکا ہے جب کہ انگلینڈ فائنل کھیلنے کے باوجود جیت کا مزا نہیں چکھ سکا ہے۔ دونوں ٹیمیں آج چیمپئن بننے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گی۔

اس فائنل معرکے سے قبل دونوں ٹیموں نے جم کر تیاری کی اور پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔ لندن کے چڑیا گھر کی پنگوئن نے اسپین کی فتح کی پیشگوئی کی ہے۔

شائقین بھی فائنل مقابلے کیلیے پُرجوش ہیں اور اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے برلن پہنچ چکے ہیں۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 27 میچز ہوچکے ہیں جس میں 10 میں انگلینڈ نے میدان مارا جب کہ اسپین 10 میں کامیاب رہا اور چار مقابلے ڈرا ہوئے۔

تاہم یورپین فٹبال چیمپئن شب میں اسپین کے پاس بڑا اعزاز آگیا ہے اور وہ لگاتار 6 میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow