انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا […]

 0  2
انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پہلے معرکے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔

صائم ایوب، عبداللہ شفیق بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔ ٹاپ اور مڈل آرڈر کو کپتان شان مسعود کے علاوہ بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان تقویت دیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

سلمان علی آغا آل راؤنڈر کا کردار نبھائیں گے۔ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بولنگ کی کمان سنبھالیں گے جب کہ نوجوان اسپنر ابرار احمد اپنی گھومتی گیندوں سے حریف بلے بازوں کو پریشان کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

شان مسعود کا کہنا تھا کہ عامر جمال کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

شان مسعود کا کہنا تھا کہ عامر جمال کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ چیمپئنز کپ میں شاہین نے زیادہ اوورز کرائے، امید ہے وہ فارم میں واپس آئے ہونگے

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کے پاس 16 رکنی اسکواڈ ہے اور سب بہترین کھلاڑی ہیں۔ انگلینڈ سے پچھلی سیریز کلوز ہارے، اس بار جیتنے کی پوری کوشش کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کرکٹ سے ہم واقف ہیں، اس کے مطابق پلان بنایا ہے۔ ٹیسٹ میچ کی اسٹریٹیجی ایک دن کے مطابق نہیں بنا سکتے، 5 دن کو دیکھنا ہوتا ہے۔ بنگلہ دیش سیریز میں سات نمبر کے بعد ہمارے رنز نہیں آئے، کوشش ہوگی کہ پانچوں دن اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔

بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔، انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے کیا کہا؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow