انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں ڈکیتی

انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، نقاب پوش افراد گھر سے زیورات اور قیمتی اور نایاب اشیاء لے اڑے۔ انگلش ٹیسٹ کپتان نے سامان کی واپسی کیلئے سوشل میڈیا پر متعلقہ حکام سے مدد کی اپیل کردی، ڈکیتی کا واقعہ 17 اکتوبر کو کاسل ایڈن میں پیش آیا […]

 0  0

انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، نقاب پوش افراد گھر سے زیورات اور قیمتی اور نایاب اشیاء لے اڑے۔

انگلش ٹیسٹ کپتان نے سامان کی واپسی کیلئے سوشل میڈیا پر متعلقہ حکام سے مدد کی اپیل کردی، ڈکیتی کا واقعہ 17 اکتوبر کو کاسل ایڈن میں پیش آیا اُس وقت بین اسٹوکس پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جب ڈکیتی کی واردات ہوئی اہلیہ اور دو بچے گھر میں ہی موجود تھے تاہم اہل خانہ محفوظ رہے۔

اسٹوکس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر واقعے کی تفصیلات اور چوری کیے گئے سامان کی تصاویر شیئر کیں۔ ان اشیاء میں 2019 میں دیا گیا او بی ای اعزاز، کرسچین ڈائر کا ایک ہینڈ بیگ، انگلینڈ کرکٹ کے نشان والا سونے کا انگوٹھی اور کچھ بریسلیٹ شامل تھے۔

 Ben Stokes

ان کا کہنا ہے کہ ان چوری کی جانے والی اشیاء میں سے اکثر کا تعلق میرے اور میرے خاندان کے لیے جذباتی طور پر بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور یہ ناقابلِ تلافی نقصانات ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow