انٹرنیٹ صارفین نے شرمین سیگل کو ’جھوٹا‘ قرار دے دیا

ہیرا منڈی کی اداکارہ شرمین سیگل کو انٹرنیٹ صارفین نے جھوٹا قرار دے دیا۔ ہیرا منڈی میں ہدایت کار سنجے لیلا بھانسی نے اپنی بھانجی شرمین سیگل کو متعارف کروایا تھا جس کے بعد ان کی اداکاری پر کڑی تنقید کی گئی۔ تاہم شرمین سیگل فلم میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر لب کشائی […]

 0  8
انٹرنیٹ صارفین نے شرمین سیگل کو ’جھوٹا‘ قرار دے دیا

ہیرا منڈی کی اداکارہ شرمین سیگل کو انٹرنیٹ صارفین نے جھوٹا قرار دے دیا۔

ہیرا منڈی میں ہدایت کار سنجے لیلا بھانسی نے اپنی بھانجی شرمین سیگل کو متعارف کروایا تھا جس کے بعد ان کی اداکاری پر کڑی تنقید کی گئی۔

تاہم شرمین سیگل فلم میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر لب کشائی کی تو وہ ایک بار پھر مشکل میں آگئیں۔

شرمین سیگل نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج) کے ذریعے ہیرا منڈی میں اداکاری پر کافی تعریفی ملی ہیں اور ان کا انباکس تعریفوں سے بھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے ڈی ایم پیارے بھرے پیغامات سے بھرے ہوئے ہیں، عوام میں منفی باتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے کیونکہ لوگ منفی چیزوں کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں لیکن اس میں بہت ساری مثبتیت بھی ہے اور مجھے اسے بھی قبول کرنے کی ضرورت ہے۔

Chal Jhooti …
byu/Miserable-Cheek2271 inBollyBlindsNGossip

اداکارہ کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور انہیں صارفین جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں نے کسی کو کبھی اتنا ناپسند نہیں کیا جتنا شرمین سیگل کو، وہ جھوٹی ہے اور اس میں اداکاری کرنا آتا ہی نہیں ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ شرمین سیگل مغرور، احمق ترین نیپو اداکارہ ہے۔

واضح رہے کہ ویب سیریز میں ادیتی راؤ حیدری، شیکھر سمن، ادھیان سمن، فریدہ جلال، طحہٰ شاہ، فردین شاہ، سنجیدہ شیخ، رچا چڈھا، منیشا کوئرالہ اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow