انوکھی شرط نے شادی کے خواہش مند نوجوانوں کیلیے بڑی مشکل کھڑی کر دی

بھارت کی ریاست راجستھان میں نگر دھکڑ کمیونٹی نے 16 مئی کو ہونے والی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں داڑھی والے دُلہوں کی شادی پر پابندی عائد کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگر دھکڑ کمیونٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اجتماعی شادیوں کی تقریب میں کوئی دُلہا داڑھی میں پایا گیا تو اس […]

 0  4
انوکھی شرط نے شادی کے خواہش مند نوجوانوں کیلیے بڑی مشکل کھڑی کر دی

بھارت کی ریاست راجستھان میں نگر دھکڑ کمیونٹی نے 16 مئی کو ہونے والی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں داڑھی والے دُلہوں کی شادی پر پابندی عائد کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگر دھکڑ کمیونٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اجتماعی شادیوں کی تقریب میں کوئی دُلہا داڑھی میں پایا گیا تو اس پر 21 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کمیٹی کے جنرل سکریٹری بابولال ڈھاکڑ اور میڈیا انچارج شیوجی لال ڈھاکڑ نے بتایا کہ اس متعلق ایک اجلاس ہوا جس میں جوڑوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن پر خصوصی زور دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں 108 دیہاتوں کے لوگوں نے اجتماعی شادیوں کی تقریب پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 8 مئی تک کیا گیا۔

اجلاس میں طے ہوا کہ داڑھی منڈوانے والے دُلہے کو تقریب میں شرکت کی اجازت دی جائے گی جبکہ خلاف ورزی پر 21 ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔

تقریب میں ایک حجام کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی تاکہ اگر کوئی دُلہا داڑھی کے ساتھ وہاں آتا ہے تو سب سے پہلے اسے کلین شیو کیا جائے گا۔

تاہم اجلاس میں داڑھی سے متعلق فیصلے کے پیچھے مقصد کے بارے میں نہیں بتایا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow