انوپم کھیر کے دفتر میں چوری کی واردات

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار و فلمساز انوپم کھیر کے ممبئی میں واقع دفتر میں ہونے والی چوری کی واردات کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو چور ویرا ڈیسائی روڈ پر قائم انوپم کھیر کے دفتر میں مرکزی دروازہ توڑ کر داخل ہوئے۔ ملزمان اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ سے پیسے اور […]

 0  2
انوپم کھیر کے دفتر میں چوری کی واردات

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار و فلمساز انوپم کھیر کے ممبئی میں واقع دفتر میں ہونے والی چوری کی واردات کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو چور ویرا ڈیسائی روڈ پر قائم انوپم کھیر کے دفتر میں مرکزی دروازہ توڑ کر داخل ہوئے۔ ملزمان اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ سے پیسے اور ان کی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ ایک فلم کا نیگیٹیو چرا کر فرار ہوگئے۔

انوپم کھیر نے واردات کے خلاف ممبئی پولیس میں شکایت درج کروائی جبکہ پولیس نے اداکار و فلمساز کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

انہوں نے واردات کے بارے میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔ انوپم کھیر نے دفتر کے ٹوٹے ہوئے دروازے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے پولیس میں شکایت درج کروا دی۔

فلم اسٹار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں چوروں کو رکشے میں چوری شدہ سامان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو میرے دفتر کے لوگوں نے پولیس کے آنے سے پہلے بنائی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anupam Kher (@anupampkher)

خیال رہے کہ انوپم کھیر کے پاس اس وقت کئی پروجیکٹس ہیں۔ وہ آئندہ انوراگ باسو کی آنے والی انتھولوجی فلم میں نظر آئیں گے جس کا عنوان ’میٹرو۔۔۔ ان ڈینو‘ ہے۔ فلم میں آدتیہ رائے کپور، سارہ علی خان، پنکج ترپاٹھی، فاطمہ ثنا شیخ، علی فضل، اور نینا شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow