بالی ووڈ ہدایت کار فرح خان کو گہرا صدمہ
بالی ووڈ کی معروف ہدایت کار و کوریو گرافر فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی چل بسیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوریو گرافر فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئیں، وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ فرح خان اور ساجد خان کی والدہ کے انتقال پر […]
بالی ووڈ کی معروف ہدایت کار و کوریو گرافر فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوریو گرافر فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئیں، وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔
فرح خان اور ساجد خان کی والدہ کے انتقال پر بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
میناکا چائلڈ اداکار ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن تھیں اور انہوں نے 1963 کی بالی ووڈ فلم ’بچپن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
رپورٹ کے مطابق میناکا ایرانی نے فلمساز کامران سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔
واضح رہے کہ میناکا ایرانی نے دو ہفتے قبل ہی اپنی 79ویں سالگرہ منائی تھی، اس موقع پر فرح خان نے والدہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
فرح خان نے والدہ کی سالگرہ پر جذباتی پیغام میں لکھا تھا کہ ’ہم سب اپنی ماؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، میری والدہ میناکا بہادر خاتون رہی ہیں، متعدد سرجریوں کے بعد بھی ان کی حس مزاح برقرار ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟