اننت رادھیکا کی شادی کے ایک اور ایونٹ کا دعوت نامہ منظرِ عام پر
ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے کی تقریب کا دعوت نامہ منظرِ عام پر آگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سادی کے بعد ’شبھ آشیرواد‘ کی تقریب 13 جولائی کو ہوگی جس کا دعوت نامہ منظر عام پر […]
ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے کی تقریب کا دعوت نامہ منظرِ عام پر آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سادی کے بعد ’شبھ آشیرواد‘ کی تقریب 13 جولائی کو ہوگی جس کا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس تقریب میں بالی ووڈ کے تمام بڑے ستارے شرکت کریں گے جس میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور امیتابھ بچن سمیت دیگر شامل ہیں۔
تقریب کا ڈریس کوڈ روایتی بھارتی ملبوسات ہوگا، دعوت نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ تقریب 14 سال سے زیادہ عمر کے مہمانوں تک محدود رہے گی۔
یاد رہے کہ اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 29 جون کو ممبئی میں امبانی خاندان کی رہائش گاہ انتیلیا میں پوجا کی ایک نسبتاً چھوٹی تقریب سے ہوا، جبکہ جولائی کی پہلی تاریخ سے ہی پری ویڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
دونوں کی شادی 12 جولائی کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوگی، تین دن پر محیط ان کی شادی میں تین مرکزی تقریبات ہیں، جس میں 12 جولائی کو ’شبھ وہوا‘ 13 جولائی کو ’شبھ آشیرواد‘ اور 14 جولائی کو ’منگل اتسو‘ یا شادی کا استقبالیہ شامل ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟