اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کیلیے ریانا کتنا معاوضہ لیں گی؟

بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے امریکی گلوکارہ ریانا کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات کا آغاز آج سے ہورہا ہے، شادی کی پہلی تقریب ’ایورلینڈ میں ایک […]

 0  2
اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کیلیے ریانا کتنا معاوضہ لیں گی؟

بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے امریکی گلوکارہ ریانا کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات کا آغاز آج سے ہورہا ہے، شادی کی پہلی تقریب ’ایورلینڈ میں ایک شام‘ کے عنوان سے رکھی گئی ہے جس میں معروف امریکی گلوکارہ ریانا پرفارم کریں گی۔

ریانا ٹیم کے ہمراہ دو روز قبل گجرات کے شہر جام نگر پہنچی تھیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریانا کو شادی میں پرفارم کرنے کے لیے بھاری معاوضہ مل رہا ہے، ریانا تقریبا 8 سے 9 ملین ڈالرز کا معاوضہ لے رہی ہیں جو کہ بھارتی 66 سے 74 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کے لیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی فیملی، سلمان خان، رانی مکھرجی، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور ارجن کپور سمیت دیگر معروف شخصیات جام نگر پہنچ چکی ہیں۔

آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 25 سالہ رادھیکا مرچنٹ فی الحال والد کی کمپنی اینکور ہیلتھ کیئر میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow