امیشا پٹیل کی خود سے کم عمر کاروباری شخصیت کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کی خود سے کم عمر کاروباری شخصیت کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم ہیں۔ اداکارہ امیشا پٹیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بھارتی کاروباری شخصیت نروان برلا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کی سوشل میڈیا […]
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کی خود سے کم عمر کاروباری شخصیت کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم ہیں۔
اداکارہ امیشا پٹیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بھارتی کاروباری شخصیت نروان برلا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کی سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نئے تعلق کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کردی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نروان برلانے امیشا پٹیل کو اپنی بانہوں میں لے رکھا ہے، اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ دبئی میں اپنے ڈارلنگ نروان برلا کے ساتھ ایک خوبصورت شام۔
امیشا پٹیل کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، چھ صارفین اس جوڑی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے عمر کے باعث تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل کی عمر 49 سال ہے جبکہ کاروباری شخصیت نروان برلا ابھی صرف 30 سال کے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟