امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی نئی فلم کے سیٹ سے تصاویر وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے شہنشاہ رجنی کانت کی نئی فلم ’ویتیان‘ کے سیٹ سے تصویر منظر عام پر آگئی۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے شہنشاہ رجنی کانت کی تامل ایکشن  فلم ویتیان اس سال اکتوبر میں ریلیز ہوگی، […]

 0  7
امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی نئی فلم کے سیٹ سے تصاویر وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے شہنشاہ رجنی کانت کی نئی فلم ’ویتیان‘ کے سیٹ سے تصویر منظر عام پر آگئی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے شہنشاہ رجنی کانت کی تامل ایکشن  فلم ویتیان اس سال اکتوبر میں ریلیز ہوگی، دونوں سپر اسٹار اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس فلم کے سیٹ سے چند نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہیں، جس میں رجنی کانت اور امیتابھ بچن اکٹھے نظر آ رہے ہیں، دونوں ایک پوز دینے کے دوران سوٹ پہنے ایک دوسرے سے گلے ملتے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

جبکہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی تصویر شیئر کی ہے، ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ایک بار پھر تھلا عظیم رجنی سے ملاقات کرنے کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں، وہ بالکل نہیں بدلا ہے۔

ان تصاویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا’ ہندوستانی سنیما کے 2 حقیقی ڈان، ایک اور مداح نے تبصرہ کیا دو لیجنڈ ‘۔

یاد رہے کہ فلم ویتیان مجموعی طور پر امیتابھ کی 170ویں اور پہلی تامل فلم ہوگی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow