امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے بارے میں کارٹون سمپسن میں ناقابل یقین انکشاف

مستقبل کی پیشگوئی کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز سمپسن میں امریکا کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس سے متعلق ناقابل یقین تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ کملا ہیرس کے صدارتی امیدوار بننے کے بعد امریکی صدارت کے بارے میں سمپسن کی ایک پرانی قسط میں ایک ناقابل یقین تفصیل دیکھنے میں آئےی ہے، اس کارٹون کے […]

 0  2
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے بارے میں کارٹون سمپسن میں ناقابل یقین انکشاف

مستقبل کی پیشگوئی کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز سمپسن میں امریکا کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس سے متعلق ناقابل یقین تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

کملا ہیرس کے صدارتی امیدوار بننے کے بعد امریکی صدارت کے بارے میں سمپسن کی ایک پرانی قسط میں ایک ناقابل یقین تفصیل دیکھنے میں آئےی ہے، اس کارٹون کے پرستار پھر سے سمپسن کی پیشگوئیوں کے حوالے سے حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

تاہم اس بار سوشل میڈیا صارفین سمپسن کے مصنف کی ایک پوسٹ کے بعد لیزا سمپسن اور امریکی نائب صدر کملا ہیریس کے درمیان مماثلت کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

سمپسن کے مصنف اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر ال جین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انھوں نے کملا اور لیزا سمپسن کی ایک ساتھ تصویر لگائی ہے۔

جین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’دی سمپسن ’پیش گوئی‘ کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے، لیزا کی تصویر طویل عرصے سے جاری اینیمیٹڈ سیریز کے سیزن 11 کے دوران ایک قسط بارٹ ٹو دی فیوچر سے آئی ہے، جس میں کارٹون اور ہیرس کے لباس بالکل ایک جیسے ہیں۔

اس قسط میں، لیزا صدر بن جاتی ہیں جب کہ ہیریس کی جو تصویر استعمال کی گئی تھی وہ 2021 میں امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر کے طور پر حلف اٹھانے کی ہے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے اب یقین ہو گیا ہے کہ جن لوگوں نے سمپسن کی ہر قسط کے لیے اسکرپٹ لکھے ہیں وہ ٹائم ٹریولر ہیں۔‘

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سمپسن کارٹون میں ٹرمپ کی صدارت اور پچھلے سال جون میں ٹائٹن آبدوز جیسے بڑے واقعات کی بھی در پیش گوئی کافی عرصہ قبل کی جاچکی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دستبرداری اور ان کی جگہ کملا ہیرس کے لیے حمایت کے اعلان کے بعد سے محض 7 گھنٹوں کے اندر ڈیموکرٹیک پارٹی نے 46.7 ملین ڈالر اکٹھے کر لیے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow