خاتون کی چاکلیٹ میں دانتوں کا سیٹ نکل آیا

بھارت میں معمر خاتون کی چاکلیٹ میں دانتوں کا سیٹ نکل آیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ریٹائرڈ  اسکول پرنسپل مایا دیوی گپتا این جی او میں پڑھاتی ہیں جہاں انہیں بچے کی سالگرہ پر چاکلیٹ ملی۔ خاتون کے مطابق چاکلیٹ […]

 0  2
خاتون کی چاکلیٹ میں دانتوں کا سیٹ نکل آیا

بھارت میں معمر خاتون کی چاکلیٹ میں دانتوں کا سیٹ نکل آیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ریٹائرڈ  اسکول پرنسپل مایا دیوی گپتا این جی او میں پڑھاتی ہیں جہاں انہیں بچے کی سالگرہ پر چاکلیٹ ملی۔

خاتون کے مطابق چاکلیٹ کھانے کے بعد مجھے کرنچی ٹکڑے کی طرح کچھ محسوس ہوا لیکن جب میں نے اسے چبانے کی کوشش کی تو مشکل محسوس ہوا، پورا پیکٹ کھولا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ یہ چار چھوٹے دانتوں ایک سیٹ تھا۔

رپورٹ کے مطابق این جی او میں اکثر بچوں کی سالگرہ منائی جاتی ہیں ایسے ہی ایک موقع پر انہیں طالب علم سے چاکلیٹ ملی تھی۔

خاتون نے واقعے کی شکایت فوڈ اینڈ ڈرگ ڈیپارٹمنٹ سے کی۔

فوڈ سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے اہلکار نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹیم بھیجی گئی ہے، جس دکان سے چاکلیٹ خریدی گئی تھی وہاں سے نمونے لیے ہیں جسے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow