امریکا کیخلاف بھارت کی جیت کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ باسط علی نے بتا دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف بھارت کی جیت کن پلیئرز کی وجہ سے ہوئی، اس پر باسط علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ آج بھارت کی جیت کا […]

 0  3
امریکا کیخلاف بھارت کی جیت کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ باسط علی نے بتا دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف بھارت کی جیت کن پلیئرز کی وجہ سے ہوئی، اس پر باسط علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ آج بھارت کی جیت کا کریڈٹ سوریاکمار یادیو اور شیوم ڈوبے کو جاتا ہے، بھارت کے آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں نے امریکا کے خلاف میچ جتوایا۔

باسط علی نے کہا کہ امریکا کی فیلڈنگ بہتر نہیں رہی جس کی وجہ سے میچ ہارے، پاکستان سپرایٹ میں کوالیفائی کربھی لے تو آپریشن ضروری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ روہت شرما کے آؤٹ ہوجانے سے بھارت پریشرمیں آگیا تھا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جیتے ہوئے میچ ہارے جس پر سب کوغصہ تھا، محسن نقوی چیئرمین بورڈ ہیں شائقین کو جواب دینا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

نیویارک میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے امریکا کی جانب سے دیا جانے والا 111 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوور میں حاصل کرلیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow