امریکا سے شکست پر شعیب اختر کا سخت رد عمل سامنے آگیا
ڈیلاس میں ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں امریکا سے سپر اوور میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے رد عمل دیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میچ جیتنے کی اہل نہیں تھی، پورے میچ میں امریکا کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ […]
ڈیلاس میں ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں امریکا سے سپر اوور میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے رد عمل دیا ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میچ جیتنے کی اہل نہیں تھی، پورے میچ میں امریکا کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم امریکا نے پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 159تک محدود کرتے ہوئے شاندار بالنگ کی اور اپنا مقصد حاصل کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی چونکا دینے والی شکست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، شعیب احتر نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور 33سیکنڈ کے کلپ میں میچ پر تبصرہ کیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان نے اچھی شروعات نہیں کی اور امریکہ سے بھی ہار گئے، ہم نے تاریخ کو دہرایا، جیسا کہ ہم نے 1999 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان یہ میچ جیتنے کا مستحق نہیں تھا۔ وجہ یہ ہے کہ امریکہ نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”ہر لمحہ پر جوش“ میں میزبان وسیم بادامی کے سوال پر باسط علی نے کہا کہ آج دنیا بھر سے کوچ لارہے ہیں ہمارے کھلاڑی کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے جیت نہ سکے، انڈیا سے کیسے جیتو گے؟
انہوں نے کہا کہ 2009 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی کہاں ہیں، باسط علی نے بابر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 6 اوور اچھے نہیں کھیلے تو کس نے منع کیا تھا۔
امریکا سے جیت نہ سکے، انڈیا سے کیسے جیتو گے؟ باسط علی
واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم 19 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بناسکی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟