امریکا اور آئرلینڈ کا میچ منسوخ، پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے راؤنڈ میں ختم
ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا جس کے باعث پاکستان کا سفر ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی تمام ہوگیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کا 30واں میچ امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانا تھا لیکن گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ منسوخ […]
ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا جس کے باعث پاکستان کا سفر ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی تمام ہوگیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا 30واں میچ امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانا تھا لیکن گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی امریکی ٹیم سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگئی ہے، امریکا نے کینیڈا اور پاکستان کو شکست دی تھی۔
پاکستان ٹیم اب تک تین میچ کھیل کر صرف ایک کامیابی حاصل کرسکی ہے۔ گرین شرٹس کو امریکا اور بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو امریکا کے 5 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم ابھی دو پوائنٹس حاصل کرچکی ہے اگر قومی ٹیم آئرلینڈ سے جیت بھی جائے تو 4 پوائنٹس ہی ہوسکیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟