الو ارجن نے ڈیوڈ وارنر کو ’پشپا پشپا‘ ڈانس اسٹیپس سکھانے کی ٹھان لی

ساؤتھ انڈین سپر اسٹار الو ارجن آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو اپنی نئی فلم کے گانے ’پشپا پشپا‘ کے ڈانس اسٹیپ سکھانے کی ٹھان لی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا 2: دا رول کا حال ہی میں گانا ریلیز کیا گیا جس میں اداکار الو ارجن کو تین ہوک اسٹیپ کرتے دیکھا گیا۔ […]

 0  7
الو ارجن نے ڈیوڈ وارنر کو ’پشپا پشپا‘ ڈانس اسٹیپس سکھانے کی ٹھان لی

ساؤتھ انڈین سپر اسٹار الو ارجن آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو اپنی نئی فلم کے گانے ’پشپا پشپا‘ کے ڈانس اسٹیپ سکھانے کی ٹھان لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا 2: دا رول کا حال ہی میں گانا ریلیز کیا گیا جس میں اداکار الو ارجن کو تین ہوک اسٹیپ کرتے دیکھا گیا۔

یہ ڈانس اسٹیپ اتنے مشہور ہوئے کہ آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر بھی اس پر اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر الو ارجن نے گانے ’پشپا پشپا‘ کا کلپ شیئر کیا جس میں وہ جوتا گراتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کرتے ہوئے مزہ آیا۔‘ انہوں نے شو ڈراپ اسٹیپ اور پشپا پشپا کے ہیش ٹیگ بھی استعمال بنائے۔

ویڈیو پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے لکھا کہ ’یہ کتنا اچھا ہے، اب میرے پاس بھی کچھ کرنے کو ہے۔‘

الو ارجن نے بھی جواب دیا اور لکھا کہ ’یہ بہت آسان ہے، جب ہم ملیں گے تو میں آپ کو یہ کرکے دکھاؤں گا۔‘

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر بھی پشپا کے مداح ہیں اور اس سے قبل بھی وہ پشپا کے گانوں پر ریلز بنا چکے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow