اللہ ہم سب کو پیار، خوشی اور خوشحالی عطا فرمائے، شاہ رخ خان

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے مسلمان مداحوں کیلیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی رہائش گاہ ’منت‘ کا رُخ کیا اور اپنے پسندیدہ اداکار سے […]

 0  3

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے مسلمان مداحوں کیلیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی رہائش گاہ ’منت‘ کا رُخ کیا اور اپنے پسندیدہ اداکار سے محبت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شاہ رخ خان اپنے چھوٹے بیٹے ابرام خان کے ہمراہ منت کی بالکونی میں آئے اور مداحوں کو اپنا دیدار کروایا۔ انہوں نے چاہنے والوں کو سلام کرتے ہوئے اپنا مشہور سگنیچر پوز دیا۔

متعلقہ: شاہ رخ خان کی ’منت‘ میں بیٹے کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان نے بالکونی سے بنائی گئی ویڈیو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی جس میں تا حد نگاہ پُرجوش مداحوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سُپر اسٹار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کو عید مبارک ہو اور میرے دن کو اتنا خاص بنانے کیلیے آپ کا بہت شکریہ۔

انہوں نے لکھا کہ اللہ ہم سب کو پیار، خوشی اور خوشحالی سے عطا فرمائے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow