اسکول ٹیچر کی گن پوائنٹ پر لڑکی سے زبردستی شادی کروا دی گئی

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں اسکول ٹیچر کو اغوا کر کے گن پوائنٹ پر اس کی زبردستی شادی لڑکی سے کروا دی گئی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اونیش کمار کو گنجن نامی لڑکی کے رشتہ داروں نے اُس وقت اغوا کیا جب وہ اسکول […]

 0  2

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں اسکول ٹیچر کو اغوا کر کے گن پوائنٹ پر اس کی زبردستی شادی لڑکی سے کروا دی گئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اونیش کمار کو گنجن نامی لڑکی کے رشتہ داروں نے اُس وقت اغوا کیا جب وہ اسکول جا رہا تھا۔

اونیش کمار کی حال ہی میں ایک سرکاری اسکول میں پوسٹنگ ہوئی جس کے بعد اس نے گنجن سے منہ موڑنا شروع کیا اور شادی کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

لڑکی نے الزام لگایا کہ ہم دونوں کا رشتہ سنجیدہ تھا، ہم اکثر ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں جاتے تھے جبکہ میں اس کے گھر بھی جا چکی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بوڑھے شخص سے زبردستی شادی کروانے پر کمسن بچی گھر سے بھاگ گئی

گنجن کے مطابق اونیش کمار نے مجھ سے شادی کرنے اور خاندان شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا، وہ مجھے اپنے اسکول بھی لے گیا تھا، ہم پچھلے چار سالوں سے ایک ساتھ تھے لیکن جب میں نے اپنے گھر والوں کو اس کے بارے میں بتایا اور ہم نے اس سے شادی کیلیے رابطہ کیا تو اس نے انکار کر دیا۔

اس سے قبل لڑکی کے اہل خانہ نے دونوں کو ایک ساتھ گھومتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ انہوں نے نوجوان کو اغوا کیا اور ایک مندر میں زبردستی شادی کروا دی۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اونیش کمار کو کئی لوگوں نے پکڑ رکھا ہے جبکہ گنجن شادی کے لباس میں اس کے قریب ہی کھڑی ہے۔ نوجوان واضح طور پر پریشان نطر آ رہا ہے کیونکہ اسے زبردستی شادی کی رسومات مکمل کرنے پر مجبور کیا گیا۔

زبردستی تقریب کے بعد گنجن اپنے خاندان کے ساتھ راجورا میں اونیش کمار کے گھر گئی جہاں افراتفری پھیل گئی جبکہ اسکول ٹیچر موقع پر پار کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ آخر کار جب لڑکی گھر پہنچی تو اونیش کمار کے گھر والوں نے اسے اپنے گھر میں داخل ہونے سے روک گیا۔

اس کے بعد لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کورائی ہے۔

دوسری جانب، اونیش کمار نے گنجن کے تمام دعوؤں کو مسترد کیا اور کہا کہ مجھے اس لڑکی سے کوئی محبت نہیں تھی، اس نے مجھے بار بار فون اور تعاقب کر کے ہراساں کیا۔

اونیش کمار نے بھی اپنے اغوا، تشدد اور زبرستی کی شادی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow