اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ڈائٹ پلان کیا ہے؟
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا فونشال شہر کے متوسط علاقے میں 5فروری 1985ء کو جنم ہوا، ان کے والدین نے ان کے نام کے ساتھ ”رونالڈ“ اُس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن کے نام سے متاثر ہو کر جوڑا تھا۔ اسٹار فٹبالر رونالڈو کے والد فوشال کے فٹ بال کلب ’اینڈورنہا‘ (Andorinha) […]
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا فونشال شہر کے متوسط علاقے میں 5فروری 1985ء کو جنم ہوا، ان کے والدین نے ان کے نام کے ساتھ ”رونالڈ“ اُس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن کے نام سے متاثر ہو کر جوڑا تھا۔
اسٹار فٹبالر رونالڈو کے والد فوشال کے فٹ بال کلب ’اینڈورنہا‘ (Andorinha) میں پارٹ ٹائم کٹ مین کی جاب کرتے تھے۔
صرف 7برس کی عمر سے اسٹار فٹبالر نے اسی کلب میں فٹ بال کھیلنا اور سیکھنا شروع کردی تھی۔ 1997ء میں 12سالہ بچے نے ’اسپورٹنگ لسبن‘ کلب کیلئے ٹرائل دیا اور کلب نے ان کا بہترین کھیل دیکھتے ہوئے انہیں سائن کرلیا۔
اسٹار فٹبالر دنیا کے بڑے ملٹی نیشنل برانڈز کے سفیر ہیں اور وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ اسٹار فٹبالر باقاعدگی سے خون کا عطیہ دیتے ہیں اور ایکسرسائز پر بھی خاص توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔
اسٹار فٹبالر کے ڈائٹ پلان کی اگر بات کی جائے تو انہیں اپنی ڈائٹ کا بے حد خیال رہتا ہے اور وہ اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔
اسٹار فٹبالر دن میں 2 سے 4 گھنٹے کے وقفے سے 6 بار کھانا کھاتے ہیں لیکن ان کی ڈائٹ متوازن ہوتی ہے جس میں پروٹین کی مقدار زیادہ مگر گوشت کی مقدار کم ہوتی ہے۔
کنگز کپ کے فائنل میں النصر کو شکست، رونالڈو بے اختیار رو پڑے
رونالڈو سافٹ ڈرنکس (مشروبات) سے مکمل پرہیز کرتے ہیں اور اپنی ڈائٹ میں سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟