اسرائیل کو معطل کرنے کی درخواست پر فیفا نے فیصلہ مؤخر کر دیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اسرائیل کو معطل کرنےکی فلسطینی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق فٹ بال کی بین الاقوامی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں فلسطین کی درخواست پر سنائے جانے والے فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ فلسطین نے اسرائیل کو فیفا کی ممبرشپ سے معطل کرنے […]

 0  1
اسرائیل کو معطل کرنے کی درخواست پر فیفا نے فیصلہ مؤخر کر دیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اسرائیل کو معطل کرنےکی فلسطینی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فٹ بال کی بین الاقوامی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں فلسطین کی درخواست پر سنائے جانے والے فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

فلسطین نے اسرائیل کو فیفا کی ممبرشپ سے معطل کرنے کی درخواست دی تھی۔

فلسطینی درخواست پر کیا فیفا اسرائیل پر پابندی لگا رہا ہے؟

فیفا کےصدر نے ایک بیان میں کہا کہ فیفا کونسل نے اس انتہائی حساس معاملے پر مستعدی سے کام لیا ہے اور ایک مکمل جائزے کی بنیاد پر ہم نے آزاد ماہرین کے مشورے پر عمل کیا ہے۔

فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے دلائل پیش کیے جس میں اسرائیل فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) پر غزہ کی جنگ اور اس کی شمولیت کے ساتھ فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

پی ایف اے کے صدر جبریل رجب نے 211 ممبران ایسوسی ایشنز کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے تاریخ کے دائیں جانب کھڑے ہونے کا کہتا ہوں … اگر ابھی نہیں تو کب؟ فیفا ان خلاف ورزیوں یا فلسطین میں جاری نسل کشی سے لاتعلق رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow