ارجن کپور نے شاہ رخ خان کی کس فلم کا ٹکٹ بلیک میں خریدا تھا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور نے اپنے بچپن کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے جس میں انہوں نے سپر اسٹار اداکار کی فلم کا ٹکٹ بلیک میں خریدا تھا۔ ارجن کپور اپنی فلم سنگھم اگین کی کامیابی کا لطف اٹھا رہے ہیں جس میں انہوں نے ولن کا کردار نبھایا ہے، حال ہی […]

 0  2

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور نے اپنے بچپن کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے جس میں انہوں نے سپر اسٹار اداکار کی فلم کا ٹکٹ بلیک میں خریدا تھا۔

ارجن کپور اپنی فلم سنگھم اگین کی کامیابی کا لطف اٹھا رہے ہیں جس میں انہوں نے ولن کا کردار نبھایا ہے، حال ہی میں اداکار نے ایک خصوصی انٹرویو میں بچپن کا ایک دلچسپ قصہ سنایا ہے۔

 ارجن کپور نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’محبتیں‘ دیکھنے کے لیے بلیک میں ٹکٹ خریدی، انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت کا ہے جب میں کلاس 8 یا 9 میں تھا اور دیوالی کی چھٹیوں کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے گیا تھا۔

ارجن کپور نے کہا کمہ مجھے یاد ہے جب محبتیں ریلیز ہوئی تو ہم کو چاندن سینما کے باہر ٹکٹ نہیں مل رہی تھی، تو ہم نے بلیک میں ٹکٹ خرید لی، ہم دس لوگ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اُن دنوں امتحانات ختم ہونے کے بعد دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے جانا ایک بڑا موقع ہوتا تھا، شاہ رخ خان کی فلم محبتیں میرے لیے جذباتی اہمیت رکھتی ہے، اُس کا میوزک، انٹروڈکشن، سب کچھ مجھے آج بھی یاد ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow