اداکار اللو ارجن کو پولیس کا نیا نوٹس جاری
بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار الو ارجن کو پولیس نے نوٹس جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست حیدرآباد کی رام گوپال پولیس نے فلم اداکار الو ارجن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسپتال میں زیر علاج لڑکے شری تیج کی عیادت کے لیے نہ آئیں۔ […]
بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار الو ارجن کو پولیس نے نوٹس جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست حیدرآباد کی رام گوپال پولیس نے فلم اداکار الو ارجن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسپتال میں زیر علاج لڑکے شری تیج کی عیادت کے لیے نہ آئیں۔
شری تیج سندھیا تھیٹر بھگدڑ واقعہ میں شدید زخمی ہوا تھا اور وہ اس وقت کمس اسپتال میں زیر علاج ہے، الو ارجن کی ممکنہ آمد کی اطلاعات کے پیش نظر پولیس نے نوٹس میں کہا ہے کہ اگر وہ عیادت کے لیے آتے ہیں تو پولیس ایس او پیز پر عمل کیا جائے ورنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ذمہ داری الو ارجن پر عائد ہوگی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کا مقصد اسپتال میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور مزید کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنا ہے۔
رام گوپال پولیس کا کہنا ہے کہ الو ارجن کے مداحوں کی بڑی تعداد کی موجودگی اسپتال کے معمولات میں خلل ڈال سکتی ہے، جس سے دیگر مریضوں اور عملہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس لیے پولیس نے اداکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شری تیج کی عیادت کے لیے شخصی طور پر نہ آئیں بلکہ دیگر مناسب طریقے سے اپنی ہمدردی کا اظہار کریں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب الو ارجن کی فلم ‘پشپا 2’ کی تشہیر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی تھی جس کے نتیجہ میں ایک 39 سالہ خاتون ہلاک جبکہ اس کا 9 سالہ بیٹا شری تیج شدید زخمی ہوگیا تھا۔
اس حادثہ کے بعد پولیس نے الو ارجن ان کی سیکیورٹی ٹیم اور تھیٹر کے انتظامی عملہ کے خلاف مقدمہ درج کیا، ابتدائی طور پر عدالت نے اداکار کو 14 دن کی پولیس حراست میں بھیجا لیکن چند گھنٹوں بعد ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا تھا، اداکار نے صرف ایک رات چنچل گوڑہ جیل میںگزاری تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟