اداکاری کرتے ہوئے بچے نے اپنی بہن کے سر میں قینچی گھسا دی
ایک ننھے بچے نے ٹی وی کردار کی نقل کرتے ہوئے اپنی بہن کے سر میں قینچی گھسا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ تھائی لینڈ میں واقع اپنے گھر میں چار سالہ ٹن ایک ٹی وی اداکار کی نقل کررہا تھا، اسی دوران 10 سالہ بہن نونگ نے جب مزید کھیلنے سے انکار […]
ایک ننھے بچے نے ٹی وی کردار کی نقل کرتے ہوئے اپنی بہن کے سر میں قینچی گھسا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔
تھائی لینڈ میں واقع اپنے گھر میں چار سالہ ٹن ایک ٹی وی اداکار کی نقل کررہا تھا، اسی دوران 10 سالہ بہن نونگ نے جب مزید کھیلنے سے انکار کیا تو بچے نے اس کی طرف قینچی پھینک دی جو سیدھی اس کے سر میں جاگھسی۔
قینچی نے اس کی بہن کے سر میں چھید کردیا اور اس کی کھوپڑی میں ایک انچ تک اندر گھس گئی۔ ان کی دیکھ بھال کرنے والے 50 سالہ دادا جارون رویرام دونوں بہن بھائیوں کو چھوڑ کر باہر گئے تھے۔
دادا نے بتایا کہ میں نے اپنی پوتی سے کہا کہ وہ میرے کام کی جگہ سے دور رہے کیونکہ میں لوہے کا کام کرتا ہوں اور اسے دھات کے ٹکڑے لگ سکتے ہیں۔ تاہم تھوڑی دیر بعد میں نے اس کی چیخ و پکار سنی۔
جارون نے مزید بتایا کہ جب میں نے جاکر دیکھا تو اس کے سر کے پہلو میں قینچی گھسی ہوئی تھی۔ میں نے خود قینچی نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ لڑکی کی کھوپڑی میں مضبوطی سے گھسی ہوئی تھی۔
بچی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز بالآخر قینچی کو نکالنے میں کامیاب حاصل کرلی۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ لڑکی دو دن تک اسپتال میں رہی۔
ایک رشتے دار پیمیاڈا نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کا بھائی ٹی وی ڈرامے کا ایک کردار بنا ہوا تھا، ساتھ کھیلنے سے انکار کرنے پر اس نے بہن پر قینچی پھینک دی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟