اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین
کراچی میں اداکارہ نمرہ خان کے ساتھ ہونے والے مبینہ اغوا کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ایس ڈی پی او درخشاں ڈاکٹر منیشا روپیتا نے واقعے سے متعلق نئی تفصیلات اور اب تک ہونے والے تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں خاتون پولیس افسر نے کہا […]
کراچی میں اداکارہ نمرہ خان کے ساتھ ہونے والے مبینہ اغوا کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا۔
ایس ڈی پی او درخشاں ڈاکٹر منیشا روپیتا نے واقعے سے متعلق نئی تفصیلات اور اب تک ہونے والے تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں خاتون پولیس افسر نے کہا کہ اداکارہ نمرہ خان کے اغوا کی کوشش نہیں کی گئی بلکہ یہ ہراسانی کا واقعہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہراساں کرنے والا شخص اکیلا تھا اور اس کا کسی گروپ سے تعلق نہیں ملا اور نہ ہی اس کے اور کوئی ساتھی تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کی تحقیقات اور دستیاب شواہد کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ پورے واقعے میں ایک ہی شخص ملوث تھا ان تمام شواہد سے یہ بات واضح ہے کہ اغوا کا خدشہ ظاہر نہیں تھا۔
ویڈیو میں نمرہ خان نے پولیس کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پیشہ وارانہ کارکردگی کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ ہراسانی کا ہو یا اغوا کا، پولیس نے پوری تندہی سے کام کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل ملزمان کے آنے کے بعد اداکارہ انہیں دھکا دے کر وہاں سے بھاگ نکلتی ہیں اور وہ مین روڈ پر آجاتی ہیں۔
ویڈیو میں روڈ پر معمول کے مطابق ٹریفک کی روانی بھی نظر آتی ہے جب کہ روڈ کی دوسری طرف ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈز کو بھی کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان موٹر سائیکل سوار ملزمان کو دھکا دینے کے بعد روڈ پر آجاتی ہیں، جہاں انہوں نے ایک کار کو روک کر ان سے مدد مانگی۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے مدد مانگے جانے کے بعد کار رک جاتی ہے اور اداکارہ اس میں بیٹھ کر وہاں سے نکل جاتی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟