اداکارہ نعیمہ بٹ کی معنی خیز پوسٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ نعیمہ بٹ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معنی خیز پوسٹ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ اداکارہ نے پیر کو اپنے انسٹاگرام پر کچھ نئی تصویروں کی سلائیڈ شو ریل کے ساتھ پوسٹ کی، تاہم اس پوسٹ پر موجود کیپشن نے سوشل صارفین کی توجہ حاصل […]

 0  2

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ نعیمہ بٹ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معنی خیز پوسٹ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

اداکارہ نے پیر کو اپنے انسٹاگرام پر کچھ نئی تصویروں کی سلائیڈ شو ریل کے ساتھ پوسٹ کی، تاہم اس پوسٹ پر موجود کیپشن نے سوشل صارفین کی توجہ حاصل کر لی، نعیمہ نے روحانی شخصیت موجی کا قول لکھا تھا۔

انھوں نے لکھا کہ ’انا میں رہنے کے لیے بہت زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے تاہم جیسے آپ ہیں ویسے ہی رہنے کے لیے آپ کو کسی زور اور توانائی کی ضروت نہیں ہوتی۔‘

نعیمہ نے مزید لکھا کہ ’لیکن آپ خود کیا ہیں؟ کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے؟ کیا آپ جو ہیں وہ معاشرے، ماحول، اور جذبات کی وجہ سے ہیں، یا آپ واقعی حقیقی جو محبت اور تعلق کا متلاشی ہے۔‘

خیال رہے کہ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے چند دنوں قبل بھی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے معنی خیز کیپشن درج کیا تھا۔

انھوں نے لکھا تھا کہ ’اکیلے کھڑے رہو اور ساکت رہو کیونکہ لوگوں کے ساتھ یا بغیر لوگوں کے آپ اکیلے ہیں اور کبھی اکیلے نہیں ہیں، جب اللہ کہتا ہے کہ وہی ایک ہے جو حقیقت ہے، باقی سب وہم ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نعیمہ بٹ (رباب)، عماد عرفانی (عدیل) کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر شامل ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، مایا خان شامل ہیں، ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار بدر محمود ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow