اداکارہ صوفی ٹرنر نے آخرکار طلاق پر خاموشی توڑ دی

برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر نے امریکی گلوکار جوئے جونس سے اپنی طلاق پر خاموشی توڑ دی۔ برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر نے ایک حالیہ انٹرویو میں جوئے جونس سے اپنی طلاق کے دوران پیش آنے والے بُرے دن پر گفتگو کی ہے۔ گیم آف تھرونز کی اداکارہ نے کہا کہ وہ دن […]

 0  3
اداکارہ صوفی ٹرنر نے آخرکار طلاق پر خاموشی توڑ دی

برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر نے امریکی گلوکار جوئے جونس سے اپنی طلاق پر خاموشی توڑ دی۔

برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر نے ایک حالیہ انٹرویو میں جوئے جونس سے اپنی طلاق کے دوران پیش آنے والے بُرے دن پر گفتگو کی ہے۔

گیم آف تھرونز کی اداکارہ نے کہا کہ وہ دن میری زندگی کے بدترین دنوں میں سے ایک تھے، کچھ دن ایسے تھے کہ مجھے معلوم نہیں ہوتا تھا کہ اب کیا ہونے والا ہے۔

صوفی ٹرنر نے کہا کہ ’لیکن پھر دو ہفتے کے بعد مجھے یاد آیا کہ میری 2 بیٹیاں بھی ہیں جس کے لیے مجھے لڑنا ہے، میں اس دوران برطانیہ میں ’جو آن ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھی جبکہ میری بیٹیاں ریاستہائے متحدہ میں تھیں‘۔

’’مجھے سے مزید دو ہفتے سیٹ پر رہنے کا معاہدہ کیا گیا تھا، میرے بچے دبئی میں تھے اور میں ان تک نہیں پہنچ سکی کیونکہ مجھے جو آن کی شوٹنگ کو مکمل کرنے تک برطانیہ میں رکنا تھا، جس کے بعد یہ افواہیں پھیل گئیں کہ صوفی کی حد سے زیادہ پارٹی کرنے کی وجہ سے طلاق ہوئی ہے‘‘۔

ہالی ووڈ کی اداکارہ نے بتایا کہ اس دوران میری ایک نائٹ آؤٹ پارٹی کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی تھی جس کے بعد مجھے اپنے آپ کو یہ یقین دلانا پڑا کہ ان سب باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، میں ایک اچھی ماں ہوں۔

صوفی ٹرنر نے مزید کہا کہ ’ایک تصویر کے پیچھے ہزاروں کہانی بنائی جاسکتی ہے، لیکن وہ میری کہانی نہیں تھی،  مجھے ایسا لگا جیسے میں اپنی زندگی کی کوئی ایسی فلم دیکھ رہی ہوں جسے نہ میں نے لکھا، نہ پروڈیوس کیا، نہ ہی اس میں اداکاری کی، یہ میرے لیے چونکا دینے والی بات تھی، میں اب بھی صدمے میں ہوں۔

واضح رہے کہ صوفی ٹرنر اور جوئے جونس نے مئی 2019 میں سادگی سے اس وقت شادی کی تھی جب صوفی ٹرنر کا شہرہ آفاق ڈراما گیم آف تھرونز اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔

صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 2020 جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow