اب احساس ہوا کہ فلمیں بنانا پاکستان کا کام نہیں، سید محمد احمد

سینئر اداکار سید محمد احمد کا کہنا ہے کہ اب احساس ہوا کہ فلمیں بنانا ہمارا کام نہیں ہے۔ شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سید محمد احمد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے سامعین میں بیٹھے ایک نوجوان نے پوچھا کہ بالی ووڈ فلموں میں ایسا […]

 0  0
اب احساس ہوا کہ فلمیں بنانا پاکستان کا کام نہیں، سید محمد احمد

سینئر اداکار سید محمد احمد کا کہنا ہے کہ اب احساس ہوا کہ فلمیں بنانا ہمارا کام نہیں ہے۔

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سید محمد احمد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے سامعین میں بیٹھے ایک نوجوان نے پوچھا کہ بالی ووڈ فلموں میں ایسا کیا ہے کہ لوگ زیادہ وہ پسند کرتے ہیں اور ہماری انڈسٹری کن کمی کا شکار ہے؟

جواب میں اداکار نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ کام ہمارا ہے نہیں، فلمیں ہم نہیں بناسکتے، اب جاکر ایسا احساس ہوتا ہے پہلے بڑی امیدیں تھیں، یہ پوری ایک ٹریننگ اور تاریخ ہے اگر آپ انڈیا سے موازنہ کرتے ہیں تو دیکھیں کہ 1930 سے وہ لوگ فلمیں بنارہے ہیں۔

سید محمد احمد نے کہا کہ بھارتیوں نے فلمیں بنانا شروع ہی ہالی ووڈ سے سیکھ کر کیا تھا اور ہم لوگ انہیں کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ہم نے کبھی یہ کوشش نہیں کی کہ ٹریننگ لے کر ہالی ووڈ کی طرز کی فلمیں بنائیں، کوشش اب بھی یہی ہے کہ بالی ووڈ طرز کی فلمیں بنائیں۔

سینئر اداکار نے کہا کہ وہ بات سے متفق نہیں ہیں کہ لوگ بالی ووڈ فلمیں نہیں دیکھتے، اس کے برعکس لوگ بڑے شوق سے ان کی فلموں کو دیکھتے ہیں اور فالو بھی کرتے ہیں۔

محمد احمد نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگ ایک دوسرے سے بحث کرتے ہیں کہ ہمیں بھارت کی فلموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، بالی ووڈ فلمیں نہیں دیکھنی چاہیے لیکن سچائی یہ ہے کہ سب لوگ ان کی فلمیں دیکھتے ہیں، بلکہ وہ والی فلمیں بھی دیکھتے ہیں جس میں پاکستان کو بہت گالیاں دی جارہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف ’مولا جٹ‘ ہی ایک ایسی فلم ہے جس نے ملک اور عالمی سطح پر پزیرائی حاصل کی۔

سینئر اداکار نے کہا کہ آج کی نسل شاہ رخ خان کو جانتی ہے لیکن وحید مراد کو نہیں جانتی، ان کاکہنا تھا کہ ہم اس حقیقت سے کتنی بھی آنکھیں چرائیں مگر یہ بات سچ ہے کہ آپ انڈیا کی فلمیں دیکھتے ہیں اور امبانی کی شادی کو بھی فالو کرتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow