’ابھیجیت نے دیا کو گولی مار دی‘: CID-2 کا سنسنی خیز پرومو جاری
ممبئی: شیواجی ستم، آدتیہ شریواستو اور دیانند شیٹی کی کاسٹ کے ساتھ سی آئی ڈی چھ سال بعد دوسرے سیزن کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سیزن کے اعلان کے بعد اس کے بنانے والوں نے پرومو جاری کر دیا جو سنسنی خیزی سے بھرپور ہے۔ نئے پرومو میں ابھیجیت […]
ممبئی: شیواجی ستم، آدتیہ شریواستو اور دیانند شیٹی کی کاسٹ کے ساتھ سی آئی ڈی چھ سال بعد دوسرے سیزن کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سیزن کے اعلان کے بعد اس کے بنانے والوں نے پرومو جاری کر دیا جو سنسنی خیزی سے بھرپور ہے۔
نئے پرومو میں ابھیجیت (آدتیہ شریواستو) اور دیا (دیانند شیٹی) کو دیکھا جا سکتا ہے جو کبھی جگری دوست ہوا کرتے تھے مگر اب ایک دوسرے کے دشمن بن گئے ہیں۔
پرومو دیکھنے والے شائقین اُس وقت چونک اٹھے جب ابھیجیت نے دیا کو گولی مار دی اور اے سی پی پردیومن (شیواجی ستم) چلاتے رہے۔
شیواجی ستم نے نئے سیزن کے بارے میں کہا کہ سی آئی ڈی کی اس پیشکش میں دیا اور ابھیجیت کی گہری دوستی ٹوٹ جاتی ہے اور وہ ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں سی آئی ڈی کی بنیاد ہی ہل گئی ہے اور اے سی پی پردیومن کی دنیا الٹ پلٹ ہو جائے گی، چھ سال بعد اس کردار میں واپس آنا غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے، ایک ایسا کردار جسے بہت زیادہ پیار ملا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سیزن میں سنسنی خیز کہانی کا وعدہ کرتے ہیں جو تجسس سے بھرپور بھی ہے۔
سی آئی ڈی کا نیا سیزن کرسمس 2024 کے موقع پر ریلیز کیے جانے کی توقع ہے۔ اس میں شائقین کو دنیش پھڈنس کی یاد آئے گی جنہوں نے انسپکٹر فریڈرکس کا کردار ادا کیا تھا۔ اداکار گزشتہ سال دسمبر میں دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟