آج کا دن کیسا رہے گا

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل حمل:21مارچ تا21اپریل اگر آپ کا کوئی مقدمہ وغیرہ چل رہا ہے تو آپ کو جزوی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ اولاد کو ذمہ داریوں کا احساس دلاتے رہیں تاکہ وہ اپنے راستے سے بھٹک نہ سکیں۔ ثور:22 اپریل تا 20 مئی عشق ... Read more

 0  6
آج کا دن کیسا رہے گا

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر آپ کا کوئی مقدمہ وغیرہ چل رہا ہے تو آپ کو جزوی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ اولاد کو ذمہ داریوں کا احساس دلاتے رہیں تاکہ وہ اپنے راستے سے بھٹک نہ سکیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

عشق و محبت کے میدان میں گھوڑے بھگانے کا کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔ آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

تعلیمی مقاصد میں کامیابی ممکن ہے آج آپ کے نئے دوست بنیں گے اور آپ کافی خوش دکھائیں دیں گے۔ آج کا دن ہر لحاظ سے آپ کے لئے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر پوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آج آپ اپنے آپ کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کریں گے گویا کہ نئی زندگی ملی ہو شریک کاروبار پر بھی کڑی نظر رکھیں تاکہ نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں خود کو بدلنے کے لئے آپ کو نئی روش اختیار کرنا ہو گی کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان روشن ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آ کر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے آج آپ کو چند پھولوں کے ساتھ ساتھ چند کانٹوں سے بھی الجھنا پڑ سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ آپ جو کچھ چاہتے ہیں وہ ہو نہیں پاتا اس کے باوجود ہم آپ کو یہ ضرور کہیں گے کہ آپ اپنی کوششیں جاری رکھیں ضرور کامیابی ہو گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج کے دن وہ تمام کام جو التواء کا شکار تھے بفضل خدا حل ہو سکتے ہیں کاروباری حضرات آج کوئی بڑی ڈیل کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں فائدہ ہو گا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

شادی شدہ حضرات کو گھریلو خوشیاں ضرورت سے زیادہ حاصل ہو سکتی ہیں۔ سیر و تفریح پر جانے کا پروگرام بن سکتا ہے شریک حیات سے تعلقات پرامید رہیں گے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کاروباری حضرات شریک کاروبار پر خصوصی نظر رکھیں ورنہ تمام شیرازہ بکھر سکتا ہے۔ آج کے دن ضرورت سے زیادہ اعتماد ہرگز نہ کریں ورنہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

امپورٹ ایکسپورٹ سے تعلق رکھنے والے حضرات کوئی بڑی ڈیل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اپنے دوست نما دشمنوں سے بھی بچنے کی کوشش کیجئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow