آج سحری میں ذائقہ دار ’اسپینش آملیٹ‘ بنائیں
ماہ رمضان میں خواتین کی بڑی آزمائش یہ ہوتی کہ وہ کم وقت میں اپنے اہل خانہ کیلئے مزیدار سے پکوان تیار کریں، خصوصاً سحری میں یہ کام بہت مشکل ہے۔ اسی بات کے پیش نظر آج ہم آپ کیلئے بہت آسان اور مزیدار قسم کی ڈش ’اسپینش آملیٹ‘ لے کر آئے ہیں جس کو […]
ماہ رمضان میں خواتین کی بڑی آزمائش یہ ہوتی کہ وہ کم وقت میں اپنے اہل خانہ کیلئے مزیدار سے پکوان تیار کریں، خصوصاً سحری میں یہ کام بہت مشکل ہے۔
اسی بات کے پیش نظر آج ہم آپ کیلئے بہت آسان اور مزیدار قسم کی ڈش ’اسپینش آملیٹ‘ لے کر آئے ہیں جس کو بنانے کیلئے وقت بھی کم درکار ہوگا اور بنے گی بھی بہت ذائقہ دار۔
اجزاء :
تو چلیں ’اسپینش آملیٹ‘ کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔ اس کو تیار کرنے کیلئے کو اجزاء درکار ہیں ان میں قیمہ ایک پاؤ، انڈے چار عدد، پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد، فرنچ بینز (چھوٹے کٹے ہوئے) چار عدد، آلو (ابلے اور چھوٹے کٹے ہوئے) دو عدد، کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پنیر (کدوکش) ۲؍ بڑے چمچے، بیسن آدھا چھوٹا چمچہ، دودھ آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ، زیتون کا تیل ایک بڑا چمچہ، تیل ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ :
انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ کرلیں، سفیدی کو بیڑ کی مدد سے خوب پھینٹیں اور زردی کو الگ پھینٹ لیں۔ اس میں آلو، پیاز، فرنچ، بینز، بیسن اور دودھ ملا لیں۔
فرائننگ پین کو تیل سے چکنا کریں، پھر سفیدی پھیلائیں۔ اس پر زردی، زیتون کا تیل، پنیر، کالی مرچ اور نمک ملاکر چند منٹ تک پکائیں اور پلیٹ میں نکال لیں۔ ذائقہ دار آملیٹ تیار ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟