یوٹیوب نے ویڈیو کے شوقین صارفین کو خوشخبری سنادی
یوٹیوب نے اپنے صارفین کیلئے ایک اہم اپڈیٹ متعارف کرائی ہے جس میں یوٹیوب شارٹس کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر تین منٹ کردیا گیا ہے۔ یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت کو بڑھا کر ٹک ٹاک کی طرح زیادہ سے زیادہ کرکے 3 منٹ کردیا ہے۔15 اکتوبر سے تخلیق کار صارفین 3 منٹ […]
یوٹیوب نے اپنے صارفین کیلئے ایک اہم اپڈیٹ متعارف کرائی ہے جس میں یوٹیوب شارٹس کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر تین منٹ کردیا گیا ہے۔
یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت کو بڑھا کر ٹک ٹاک کی طرح زیادہ سے زیادہ کرکے 3 منٹ کردیا ہے۔15 اکتوبر سے تخلیق کار صارفین 3 منٹ پر مبنی یوٹیوب شارٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔
یوٹیوب شارٹس کے پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ٹوڈ شرمین نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ تبدیلی شارٹس پر اسٹوری شیئر کرنے کو مزید عمیق بنا دے گی۔
یہ تخلیق کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ درخواست کردہ اپ ڈیٹ تھی، لہٰذا ہم یہ فیچر اپ ڈیٹ کے لیے مزید لچک فراہم کرنے پر پرجوش ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟