کریلا : وزن میں کمی کیلئے انتہائی مفید سبزی

موسم گرما کی سبزیوں میں کریلا خصوصی اہمیت کا حامل ہے، اس موسم میں ہمارے جسم میں نمکیات کی کمی ہوجاتی ہے کریلا اس کمی کو پورا کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کڑوی سبزیاں اورجڑی بوٹیاں جیسے نیم، میتھی کے بیج کھانے سے کسی بھی انفیکشن کوروکنے اورقوت مدافعت بڑھانے میں مدد مل سکتی […]

 0  20

موسم گرما کی سبزیوں میں کریلا خصوصی اہمیت کا حامل ہے، اس موسم میں ہمارے جسم میں نمکیات کی کمی ہوجاتی ہے کریلا اس کمی کو پورا کرتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ کڑوی سبزیاں اورجڑی بوٹیاں جیسے نیم، میتھی کے بیج کھانے سے کسی بھی انفیکشن کوروکنے اورقوت مدافعت بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

کریلا کھانوں کے ساتھ ساتھ ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے، قوت مدافعت بڑھاتا ہے، برسات کے موسم میں عام طورپر انفیکشن کے زیادہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ کڑوے ذائقے کی وجہ سے یہ انفیکشن کوکم کرتا ہے اور میٹابولزم کا توازن برقرار رکھتا ہے۔

کریلے کی دوقسمیں مشہور ہیں ایک وہ جو کاشت ہوتی ہے ،یہ بڑاکریلا کہلاتا ہے جو موسم گرما کی پیداوار ہے یہ کڑوا ہوتا ہے جبکہ دوسری قسم جو خودرو اور جنگلی ہوتی ہے ککوڑہ کہلاتی ہے یہ عموماً موسم برسات میں ہوتی ہے اور خوش ذائقہ بھی ہوتی ہے۔

یہ سبزی صرف ذائقہ دار ہی نہیں ہوتی بلکہ اپنے اندر ایسی صفات رکھتی ہے جس سے انسانی جسم پر اچھے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں، موسم گرما میں مشروبات اور ٹھنڈے پانی کے بکثرت استعمال سے معدے کی رطوبت کمزور پڑجاتی ہے۔

کریلا اس کے لئے موثر غذائی و دوائی افادیت کا حامل ہے 100 سے لیکر 250 گرام تک سالم کریلے کوٹ کر ان کا پانی دو تین ہفتے استعمال کرنے سے معدے کا فعل درست ہوجاتا ہے قبض کشا ہونے کے سبب کریلا انسانی جسم سے ہر قسم کے زہروں اور رکے ہوئے فاسد مادوں کو بتدریج خارج کرتاہے۔

موسم گرما میں کئی امراض وبائی صورت اختیار کرجاتے ہیں ہیضہ ان میں سے ایک ہے ہیضے کے ابتدائی مراحل میں کریلے پتوں اور پیاز کا جوس دو چائے کے چمچے اور ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملا کر پینا مفید ہے۔

کریلے کا پانی

جگر کے تمام امراض میں کریلوں کا پانی مفید ہے یرقان کے لئے کریلا بہت فائدہ مند ہے جگر کی خرابی کے سبب استقاء کا مرض ہوتو تازہ کریلے کے لئے 7 تولہ رس میں 2 تولہ شہد ملا کر روزانہ پینا مفید ہے گیس اور معدے کی خرابی کے مریضوں کے لئے ایک چھٹانک سے 5چھٹانک تک کریلے رات کو باہر رکھ کر صبح چھلکوں اور بیج سمیت پانی نکال کر پینا مفید ہے یہ شوگر کے لئے بھی مفید ہے کیونکہ کریلے سے لبلبہ کی اصلاح ہوتی ہے ۔

وزن میں کمی کیلئے

اگرآپ واقعی وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا اپنی صحت کو بہتربنانا چاہتے ہیں تواپنی روزمرہ کی خوراک میں اس غذائیت سے بھرپور سبزی کو شامل کریں یہ آپ کے جسم کے وزن میں کمی کے لیے حیرت انگیز کام کرسکتا ہے۔

Bitter

کریلے کا جوس

یہ خیال کیاجاتا ہے کہ کریلے کا جوس پینا جوکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک ضروری ٹانک بھی ہے، یہ آپ کے پیٹ کی چربی جلانے اورتیزی سے وزن کم کرنے میں مدد گارہوتا ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کریلے کا عرق انسانی چربی کے خلیات کوایکٹوکرنے میں مدد کرتا ہے اور نئے چربی کے خلیات کی تشکیل اور نشوونما میں بھی رکاوٹ بنتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow