چٹانوں‌ کے درمیان گرا موبائل فون نکالنے کی کوشش میں خاتون الٹا لٹک گئی

آسٹریلیا میں موبائل فون نکالنے کی کوشش کے دوران خاتون چٹانوں کے بیچ میں الٹا لٹک گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ہنٹرویلی میں میٹیلڈا کیمبل سے ہائیکنگ کے دوران موبائل فون دو چٹانوں کے درمیان گرا جس کو نکالنے کے چکر میں وہ سات گھنٹوں تک الٹا لٹکی رہی۔ […]

 0  3
چٹانوں‌ کے درمیان گرا موبائل فون نکالنے کی کوشش میں خاتون الٹا لٹک گئی

آسٹریلیا میں موبائل فون نکالنے کی کوشش کے دوران خاتون چٹانوں کے بیچ میں الٹا لٹک گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ہنٹرویلی میں میٹیلڈا کیمبل سے ہائیکنگ کے دوران موبائل فون دو چٹانوں کے درمیان گرا جس کو نکالنے کے چکر میں وہ سات گھنٹوں تک الٹا لٹکی رہی۔

اس کوشش کے دوران وہ 2 چٹانوں کے درمیان بنی شگاف میں اس طرح پھنس گئی کہ اس کا سر نیچے جبکہ پیر اوپر تھے۔

خاتون کو دوستوں نے نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

بعدازاں ریسکیو کی ٹیموں نے کافی جدوجہد کے بعد خاتون کو موت کے منہ سے نکالا۔

 یہ واقعہ اکتوبر کے شروع میں پیش آیا تھا مگر ایمبولینس سروس کی جانب سے اس حوالے سے تصاویر اب جاری کی گئی ہیں۔

خاتون کا نام نہیں بتایا گیا مگر این ایس ڈبلیو پولیس کے مطابق اس کی عمر 23 سال تھی۔

خاتون کے ساتھ موجود دوستوں نے اسے نکالنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، چونکہ اس علاقے میں فون سگنل موجود نہیں تھے تو وہ اسے چھوڑ کر مدد حاصل کرنے کے لیے چلے گئے۔

وہاں پہنچنے والی ریسکیو ٹیم میں شامل ایک ماہر پیٹر واٹس نے بتایا کہ وہاں پہنچنے کے بعد ہم یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ خاتون کو باہر کیسے نکالا جائے کیونکہ ہمیں پہلے کبھی طرح کی صورتحال سامنا نہیں ہوا تھا۔

وہاں بڑے بڑے پتھر اس طرح موجود تھے کہ خاتون تک رسائی لگ بھگ ناممکن ہوگئی تھی بعدازاں خاتون کی جان ریسکیو اہلکاروں نے بچائی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow