سعودی عرب: قدیم مسجد چار صدیوں بعد بھی اصل حالت میں موجود
سعودی عرب کے حائل ریجن میں چار صدیوں قدیم مسجد آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے حائل ریجن میں چار صدی قدیم تاریخی مسجد جس کی دیکھ بھال کے فرائض ’المطلق‘ خاندان کی جانب سے انجام دیئے جاتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تاریخی مسجد […]
سعودی عرب کے حائل ریجن میں چار صدیوں قدیم مسجد آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے حائل ریجن میں چار صدی قدیم تاریخی مسجد جس کی دیکھ بھال کے فرائض ’المطلق‘ خاندان کی جانب سے انجام دیئے جاتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تاریخی مسجد کو اس کی اصل شکل میں بحال رکھا گیا ہے تاکہ ماضی سے رشتہ برقرار رہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شمالی شہر حائل کے الحدریین محلے میں قائم تاریخی مسجد ’المطلق‘ علاقے کی سب سے قدیم مسجد شمار کی جاتی ہے۔
قدیم مسجد کے چوپی دروازے اور مٹی و گارے سے بنی ہوئی دیواریں آج بھی اسی انداز میں موجود ہیں، مسجد کے در و دیوارعہد رفتہ کی قدیم داستانیں سمیٹے ہوئے ہیں۔
لکڑی کے تنوں سے بنے ہوئے ستون اور تنوں پر مشتمل چھت عہد رفتہ کی یاد تازہ کرتی ہیں جبکہ مسجد کا اندرونی صحن کچی مٹی کا ہے جس پرجائے نمازیں بچھی ہیں۔
مٹی اور گارے سے بنی مسجد کا مجموعی رقبہ 200 مربع میٹر ہے اس میں 100 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، مسجد جو کہ ’مطلق‘ خاندان سے وابستہ ہے کو عہد رفتہ کی طرز تعمیر کو اجاگر کرنے کیلیے خاندان کے افراد کی جانب سے مثالی کوششیں کی گئی ہیں۔
ماہی گیروں کی گہرے سمندر میں نماز کی ویڈیو وائرل
مسجد میں ہوا اور روشنی کے لیے خصوصی کھڑکیاں اور روشن دان بھی بنائے گئے ہیں، مسجد کا ممبر اور محراب مستطیل شکل کا ہے جو اس عہد کی طرز تعمیر کی عکاسی کرتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟