چور گھر کا صفایا کرنے کے بعد معافی نامہ چھوڑ گیا

بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں چوری کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں چور گھر کا صفایا کرنے کے بعد گھر والوں کیلیے معافی نامہ چھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ٹیوٹی کون میں 79 سالہ شخص سیلون کے گھر پر چوری کا واقعہ پیش آیا۔ 17 جون کو سیلون بیوی اور […]

 0  3
چور گھر کا صفایا کرنے کے بعد معافی نامہ چھوڑ گیا

بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں چوری کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں چور گھر کا صفایا کرنے کے بعد گھر والوں کیلیے معافی نامہ چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ٹیوٹی کون میں 79 سالہ شخص سیلون کے گھر پر چوری کا واقعہ پیش آیا۔ 17 جون کو سیلون بیوی اور بچوں کے ہمراہ بیٹے سے ملاقات کیلیے چینائی روانہ ہوئے تھے۔

چند دنوں بعد جب وہ واپس لوٹے تو گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ انہوں نے گھر کے مالک اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد معاملے کی جانچ پڑتال کی گئی۔

گھر سے نقدی اور سونے چاندی کے زیورات غائب تھے تاہم پولیس کو تلاشی کے دوران ایک خط ملا جو چور چھوڑ گیا تھا۔

خط میں ملزم نے گھر والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے معاف کر دیں، میں ایک ماہ میں چوری کی گئیں ساری چیزیں واپس لوٹا دوں گا۔

ملزم نے مزید لکھا کہ میرے گھر میں کوئی بیمار ہے جس کی وجہ سے چوری کرنا پڑ رہی ہے۔

ادھر، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی جبکہ گھر کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow