پیرس اولمپکس: اطالوی وزیراعظم کی ٹرانسجینڈر باکسر کو اجازت دینے پر تنقید
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے پیرس اولمپکس میں ٹرانسجینڈر باکسرز کو اجازت دینے پر سخت تنقید کردی۔ پیرس اولمپکس میں فیڈریشن کا ٹرانسجینڈرز کو خواتین کی کیٹیگری میں رکھنا تنازع کا باعث بن گیا، اٹلی کی ویزراعظم جارجیا میلونی کا کہنا ہے کہ خواتین کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ جارجیا میلونی نے اسے […]
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے پیرس اولمپکس میں ٹرانسجینڈر باکسرز کو اجازت دینے پر سخت تنقید کردی۔
پیرس اولمپکس میں فیڈریشن کا ٹرانسجینڈرز کو خواتین کی کیٹیگری میں رکھنا تنازع کا باعث بن گیا، اٹلی کی ویزراعظم جارجیا میلونی کا کہنا ہے کہ خواتین کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
جارجیا میلونی نے اسے غیرمتوازن مقابلہ قرار دییتے ہوئے کہا کہ یہ عورتوں کے حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ باکسنگ مقابلے میں الجزائر کی ٹرانسجینڈر باکسر ایمان خلیف نے اٹلی کی باکسر اینجیلینا کیرینی کی ناک توڑ دی۔
پیرس اولمپکس میں دو ٹرانسجینڈر باکسرز کو خواتین ایونٹ میں مقابلے کی اجازت دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ ٹرانسجینڈر خلیف اور فلپائنی ہرسی بیکیا ڈین کو گزشتہ سال ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ سے طبی طور پر ڈس کوالیفائی کیا گیا تھا۔
اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹرانسجینڈر باکسر کے پاسپورٹ پر جنس خاتون لکھی ہے لہٰذا وہ خاتون تصور کی جائیں گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟