پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سمیر احمد کو ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان میزبان ملک ہونے کے ساتھ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایونٹ کے […]

 0  0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سمیر احمد کو ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان میزبان ملک ہونے کے ساتھ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایونٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔

Champions Trophy 2025- Latest Updates

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمیر احمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کیلئے غیر متزلزل جذبہ موجود ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ناقابل فراموش آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔

پی سی بی کے سی او او ⁩سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے

اس موقع پر سمیر احمد سید نے اپنے انتخاب پر کہا کہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی یہ اہم ذمہ داری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں اور اس کو بہترین طریقے سے نبھانے کے لیے پرجوش ہوں۔

دریں اثنا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی عالمی معیار کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں اور شائقین کیلیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے غیر ملکی کھلاڑی اور شائقین کرکٹ پاکستان کے جذبے، کرکٹ سے جنون اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تین ماہ سے بھی کم وقت رہ جانے کے باوجود آئی سی سی تاحال ایونٹ کا شیڈول اعلان نہیں کر سکی ہے۔

آئی سی سی کو براڈ کاسٹرز کی جانب سے شیڈول کے جلد اعلان کے لیے دباؤ کا سامنا ہے اور براڈ کاسٹ رائٹس کے مطابق پاک بھارت میچ نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow