پی ایس ایل 9: فتح کی متلاشی لاہور قلندرز کو روایتی حریف کراچی کنگز کا چیلنج درپیش

پی ایس ایل 9: فتح کی متلاشی لاہور قلندرز کو روایتی حریف کراچی کنگز کا چیلنج درپیش پی ایس ایل 9 کے دسویں میچ میں فتح کی متلاشی لاہور قلندرز کو روایتی حریف  کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی ... Read more

 0  4
پی ایس ایل 9: فتح کی متلاشی لاہور قلندرز کو روایتی حریف کراچی کنگز کا چیلنج درپیش

پی ایس ایل 9

پی ایس ایل 9: فتح کی متلاشی لاہور قلندرز کو روایتی حریف کراچی کنگز کا چیلنج درپیش

پی ایس ایل 9 کے دسویں میچ میں فتح کی متلاشی لاہور قلندرز کو روایتی حریف  کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز  آج پہلی مرتبہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گے۔

دفاعی چیمپئن لاہور ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیل چکی ہے اور اسے تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں شکست اور ایک میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے گزشتہ پانچ میچز میں سے 4 میں کراچی جبکہ ایک میں لاہور فتحیاب رہا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow