’پہلی بار پاکستان آیا یہاں بہت ٹیلنٹ ہے‘
کراچی کنگز کے بلے باز لوئس ڈپلوئے نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان آیا ہوں یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے بلے باز نے بتایا کہ مکی آرتھر نے مجھے پی ایس ایل کے بارے میں کافی بتایا تھا […]
کراچی کنگز کے بلے باز لوئس ڈپلوئے نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان آیا ہوں یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔
کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے بلے باز نے بتایا کہ مکی آرتھر نے مجھے پی ایس ایل کے بارے میں کافی بتایا تھا نیٹ بولرز اور لوکل کھلاڑیوں کو دیکھ کر لگا یہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپلوئے نے کہا کہ ہم تینوں ڈیپارٹمٹ میں اچھا نہیں کھیلے جب کہ انہوں نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں پاور پلے میں اچھا کھیلا۔
لوئس ڈپلوئے کا کہنا تھا کہ یہاں کنڈیشنز تھوڑی مختلف ہےلیکن میرا پلان وہی تھا کراچی کی پچ تھوڑی سلوتھی جس کی وجہ سےمشکل ہوئی کم ہدف ہونےکی وجہ سےان پر پریشر کم تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟