پڑوسی ملک میں سوشل میڈیا پر جلیبی کی ویڈیوز اور تصاویر کیوں وائرل ہوئیں؟

پڑوسی ملک بھارت کی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جلیبی کا ذکر کیا تو سوشل میڈیا پر ’جلیبی کا طوفان‘ آ گیا، لوگ جلیبی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے لگے۔ دراصل ہریانہ ریاست کے انتخابات کے نتائج میں ایک دل چسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب ابتدائی نتائج سے […]

 0  1
پڑوسی ملک میں سوشل میڈیا پر جلیبی کی ویڈیوز اور تصاویر کیوں وائرل ہوئیں؟

پڑوسی ملک بھارت کی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جلیبی کا ذکر کیا تو سوشل میڈیا پر ’جلیبی کا طوفان‘ آ گیا، لوگ جلیبی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے لگے۔

دراصل ہریانہ ریاست کے انتخابات کے نتائج میں ایک دل چسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب ابتدائی نتائج سے یہ نظر آنے لگا کہ

کانگریس جیت رہی ہے، اسے دیکھتے ہوئے ہریانہ کانگریس نے X ہینڈل پر لکھا: ’’ہریانہ جلیبی ڈے مبارک۔‘‘

لیکن اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جلیبی کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ اتنی لذیذ جلیبی بڑے پیمانے پر کیوں تیار نہیں کی جا سکتی اور اسے بیرون ملک کیوں برآمد نہیں کیا جا سکتا۔

اس بیان پر بی جے پی کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا کہ جلیبی صرف گرم ہی کھائی جاتی ہے اور فیکٹری میں نہیں بن سکتی۔ تاہم اس کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ’جلیبی کی بڑے پیمانے پر پیداوار‘ اور ملک اور بیرون ملک ’پیک جلیبی کی فروخت‘ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے لگیں۔

دوسری طرف ہریانہ انتخابات کے جب مزید نتائج سامنے آنے لگے تو تصویر ہی بدل گئی، اور بی جے پی کے تقریباً 50 سیٹوں کی برتری کے ساتھ تیسری بار حکومت بنانے کے امکانات زور پکڑنے لگے، اس پر ہریانہ بی جے پی کے X ہینڈل پر جوابی طنز کیا گیا کہ ’’آپ کی جلیبی، پان، گھی اور دودھ سب محفوظ ہیں کیوں کہ بی جے پی تیسری بار آ گئی ہے۔‘‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow