پاکستان ٹیم کی بڑی سرجری، کرکٹ کے بڑوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی
حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی شرمناک کاکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بڑی سرجری کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی سے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے لاہور میں ملاقات کی اور میگا ایونٹ میں ٹیم کی پرفارمنس پر […]
حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی شرمناک کاکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بڑی سرجری کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی سے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے لاہور میں ملاقات کی اور میگا ایونٹ میں ٹیم کی پرفارمنس پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ہیڈ کوچ نے بتایا ورلڈ کپ میں ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق نہیں کھیل سکی۔ ہم امریکا اور بھارت دونوں کیخلاف میچ جیت کے قریب پہنچ کر ہارے یہ دونوں میچز ہمیں جیتنے چاہیے تھے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے سابق کرکٹرز سے بھی ملاقات کی۔ ان میں سابق کپتان سرفراز احمد، سلمان بٹ ،اعجاز احمد، باسط علی، انتخاب عالم، عاصم کمال، محمد سمیع، شفیق پاپا، یاسر حمید، سلیم الطاف، ہارون رشید، یاسر شاہ، سکندر بخت، وجاہت اللہ واسطی، اظہر خان بھی شامل تھے۔
بورڈ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق کپتان جاوید میانداد اور راشد لطیف کو بھی مدعو کیا گیا تھا، تاہم جاوید میانداد ناسازی طبیعت کی وجہ سے لاہور نہیں آسکے جبکہ راشد لطیف نے پہلے سے طے مصروفیات کی بنا پر اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔
سابق کرکٹرز نے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اچھی ہوگی تو پھر ہی کھلاڑی انٹرنیشل میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے ٹیم میں سخت اقدامات اٹھانے سے متعلق بھی مشاورت کی جس پر سابق کرکٹرز کا کہنا تھا کہ بار بار کپتان کی تبدیلی بھی ٹیم کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: افغانستان کی سیمی فائنل میں شکست کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
آپ کا ردعمل کیا ہے؟