پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے پنڈی منتقل
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کر دیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز رواں ماہ کھیلی جانی ہے جس کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور […]
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز رواں ماہ کھیلی جانی ہے جس کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا۔
تاہم پہلا میچ تو اپنے شیڈول کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگا جب کہ دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کر دیا گیا ہے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں تعمیراتی کام ہونا ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تعمیراتی ماہرین سے مشورے کے بعد کیا گیا جب کہ حتمی فیصلے سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی گئی۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی سیریز اسلام آباد میں معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، کون سے قومی کرکٹرز ریکارڈ بنا سکتے ہیں؟
آپ کا ردعمل کیا ہے؟