ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا

آئندہ ماہ منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، اسٹار آل راؤنڈر عالمی کپ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے تیار ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔ جیسن ہولڈر کاؤنٹی […]

 0  3
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا

آئندہ ماہ منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، اسٹار آل راؤنڈر عالمی کپ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے تیار ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔ جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران انجری کے باعث ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ہولڈر کے متبادل کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں جیسن ہولڈرکی جگہ اوبیڈ مک کوئے کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے چند روز قبل ہی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیت کر ویسٹ انڈیز نے دوسری ٹیموں کو اپنے ارادوں سے خبردار کردیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح دلانے میں روسٹن چیس کا اہم کردار رہا، انھوں نے دوسرے میچ میں 38 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز نے اتوار کو سبینا پارک میں جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 16 رنز سے شکست دی۔ کیربیئنز کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری مل گئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow