ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو باآسانی شکست دے دی

برج ٹاؤن : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 36 رنز سے ہرادیا۔ تفصیلات کے مطابق کینگروز کی جانب سے دیا گیا بڑا ہدف دیکھ کر انگلش کھلاڑیوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، 202رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر محض 165رنز […]

 0  4
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو باآسانی شکست دے دی

برج ٹاؤن : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 36 رنز سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق کینگروز کی جانب سے دیا گیا بڑا ہدف دیکھ کر انگلش کھلاڑیوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، 202رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر محض 165رنز بنا سکی، انگلینڈ کی جانب سے جوش بٹلر42 اور فل سالٹ 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز  نے اچھا کھیل پیش کیا تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی زیادہ تیزی سے اسکور نہ بڑھا سکا۔

ابتدائی سات اوورز میں تیز ترین 73 رنز کے بعد انگلش اوپنر فل سالٹ 37 اور پھر کپتان جوز بٹلر 42رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انگلینڈ کے دیگر بلے باز ول جیکس 10، جونی بیئر اسٹو 7، معین علی 25 اور لیونگ اسٹن 15 رنز بنا آؤٹ ہوئے،
آسٹریلوی بالرز پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا دو دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ہیزل ووڈ اور اسٹوئنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
T20 World Cup 2024قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے شہر برج ٹاؤن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 17 واں میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا، دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

 آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

آئی سی سی شوپیس ایونٹ کے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے، آسٹریلوی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا۔

کینگروز کی جانب سے کوئی بیٹر نصف سنچری تو اسکور نہ کرسکا پر اوپنر ڈیوڈ وارنر 39، مچل مارش 35 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر، عادل رشید، معین علی اور لیونگ اسٹون 1،1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

گروپ ڈی میں آسٹریلیا کی ٹیم دو میچز کھیل کر دونوں میں کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس لیکر پہلے نمبر پر آگئی۔ جبکہ انگلینڈ بدستور ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پرموجود ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow