ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت اور جنوبی افریقہ کا فائنل آج ہوگا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق فائنل شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران بارش […]
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق فائنل شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران بارش کا امکان ہے، اس لیے فریقین کو میچ میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ صبح چار بجے اور نو بجے کے درمیان بارش کا تقریباً 50 فیصد امکان ہے۔
صبح 10 بجے (ٹاس کے وقت) اور دوپہر ایک بجے کے درمیان بارش کا امکان تقریباً 30 فیصد تک ہو جائے گا، اس کے بعد یہ دوبارہ بڑھ کر تقریباً 50 فیصد ہو جائے گا۔
بارش کی متوقع صورتحال کے پیش نظر فائنل میچ کو مکمل کرنے کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا، فاتح قرار دینے کے لیے دونوں ٹیموں کو کم از کم 10 اوورز کے لیے بیٹنگ کرنا ہوگی۔
اگر ہفتے کو اضافی وقت کے ساتھ بھی کم از کم 10 اوورز کا میچ نہ ہو سکا تو فائنل کا ایک ریزرو دن ہوگا جو اتوار 30 جون کو کھیلا جائے گا۔
میچ اگر پہلے سے جاری ہوا تو اتوار کو وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں سے گزشتہ روز ختم ہوا تھا یعنی نئے سرے سے دوبارہ سے شروع نہیں ہوگا۔
’بھارت نے پہلے بیٹنگ کی تو جنوبی افریقہ کو مشکل ہوگی‘
اس صورتحال کے باوجود اگر برسات کی وجہ سے کھیل جاری نہ رکھا جاسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟