ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: امریکا میں پاکستان کے چاروں میچز کے ٹکٹس نایاب

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان ابتدائی راؤنڈ کے چاروں میچز امریکا میں کھیلے گا اور ان میچز کے ٹکٹس نایاب ہو گئے ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت […]

 0  3
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: امریکا میں پاکستان کے چاروں میچز کے ٹکٹس نایاب

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان ابتدائی راؤنڈ کے چاروں میچز امریکا میں کھیلے گا اور ان میچز کے ٹکٹس نایاب ہو گئے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان گروپ اے کا حصہ ہے جس میں بھارت کے علاوہ آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا بھی شامل ہیں۔

لگ بھگ تمام ٹیمیں میگا ایونٹ کا ابتدائی راؤنڈ امریکا میں کھیلیں گی۔ پاکستان بھی اپنے پہلے راؤنڈ کے چار میچز امریکا میں کھیلے گا جس میں 9 جون کو نیویارک میں ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا بھی شامل ہے۔

ورلڈ کپ شروع ہونے کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے۔ امریکیوں میں اس حوالے سے جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے اور پاکستان کے چاروں میں میچز میں شائقین کی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ ان تمام میچز کے ٹکٹس نایاب ہو گئے ہیں اور شائقین کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح انہیں ٹکٹ مل جائیں تاکہ وہ اسٹیڈیم میں جا کر میچ کے سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اس حوالے سے امریکیوں کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے امریکیوں کو کرکٹ سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا اور وہ پاکستانی کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 جون کو ڈیلاس میں میزبان امریکا کے خلاف میدان میں اتر کر کرے گا۔

اس کے بعد جون کو میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ نیویارک میں پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔ 11 جون کو اسی میدان میں گرین شرٹس کینیڈا کے مدمقابل ہوں گے جب کہ 16 جون کو لاڈرہل میں آئرلینڈ سے ٹکراؤ ہوگا جس کے بعد شاہین ویسٹ انڈیز کے لیے اڑان بھریں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کس کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر رہا ہے؟

جن شائقین کرکٹ کو ان میچز کے ٹکٹ مل گئے ہیں وہ تو خوش خوش دوستوں کے ساتھ اسٹیڈیم آنے کا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جب کہ جن کو ٹکٹ نہیں ملے وہ کوشش میں ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ٹکٹ کا حصول ممکن بنا سکیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow