ٹائی ٹینک کے بعد اب’’ٹائی ٹینک 2‘‘، فلم نہیں حقیقی بحری جہاز
1912 میں اپنے پہلے ہی سفر پر سمندر میں غرق ہونے والے عالمی شہرت یافتہ ’ٹائیٹینک‘ کی طرح اب ٹائیٹینک 2 بحری جہاز بنایا جا رہا ہے۔ تاریخی شہرت کے حامل دنیا کے سب سے بڑے پہلے پُرتعیش بحری جہاز ’ٹائی ٹینک‘ کو ڈوبے ایک صدی سے زائد وقت گزر گیا جس کے مالک نے […]
1912 میں اپنے پہلے ہی سفر پر سمندر میں غرق ہونے والے عالمی شہرت یافتہ ’ٹائیٹینک‘ کی طرح اب ٹائیٹینک 2 بحری جہاز بنایا جا رہا ہے۔
تاریخی شہرت کے حامل دنیا کے سب سے بڑے پہلے پُرتعیش بحری جہاز ’ٹائی ٹینک‘ کو ڈوبے ایک صدی سے زائد وقت گزر گیا جس کے مالک نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کبھی ڈوبے گا نہیں مگر اپنے پہلے ہی بحری سفر میں یہ برفانی چٹان سے ٹکرا کر غرق ہوگیا۔ اس پر شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک بھی بنی اور آج بھی دنیا بھر سے شوقین افراد اس کا ملبہ دیکھنے کے لیے سمندر کے اندر جاتے ہیں۔
اب آسٹریلیا کے ایک ارب پتی بزنس مین کلائیو پامر نے ’ٹائیٹینک 2‘ کے نام سے بحری جہاز بنانے کا اعلان کیا ہے جس سمندر میں غرق ہونے والے ٹائیٹینک کے بڑا اور پُرتعیش ہوگا۔ 56 ہزار ٹن وزن کے اس جہاز پر 50 کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک کی لاگت آئے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلائیو پامر نے یہ اچھوتا اعلان گزشتہ روز سڈنی اوپیرا ہاؤس میں کیا اور میڈیا کو اپنے نئے وژن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا دیرینہ خواب ہے۔
70 سالہ پامر جو بطور فیڈرل ایم پی بھی کام کر چکے ہیں انہوں نے 10 سال قبل بھی ٹائیٹینک 2 بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم 2015 میں پامر کی کمپنی اور چینی کمپنی سائٹک کے درمیان مالی معاملات کی ادائیگی پر ہونے والے تنازع کے بعد کام روک دیا گیا تھا لیکن 2018 میں ایک مرتبہ پھر اس بحری جہاز کو بنانے اور 2022 میں اسے سمندر میں اتارنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں کلائیو پامر نے ٹائٹینک 2 میں ہونے والی تاخیر کا ذمے دار عالمی وبا کورونا کو ٹھہرایا اور کہا کہ لوگوں کو میرا یقین کرنا چاہیے کیونکہ میرے پاس اب زیادہ پیسے ہیں میں اس کو بنا سکتا ہوں اور بنا کر دکھاؤں گا۔ گھر میں بیٹھ کر پیسے گننے سے بہتر ہے کہ میں ٹائیٹینک 2 بناؤں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے پُر اعتماد ہیں کہ آئندہ برس کے آغاز میں ہونے والی اس بیڑے کی تعمیر کے لیے شپ یارڈ حاصل کر لیں گے اور اس بحری جہاز کا پہلا سفر جون 2027 میں 1912 میں غرق ہونے والے بدقسمت ٹائٹینک جہاز کی طرح ساؤتھمپٹن سے نیو یارک تک ہوگا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ارب پتی پامر نے 10 برس قبل لندن کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس میں ایسے ہی جہاز سے متعلق گفتگو کی تھی تو اس وقت ایک رپورٹر نے ان سے پوچھا تھا کہ کہیں ان کا یہ اعلان صرف افواہ اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے تو نہیں ہے جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ’میرے پاس ٹائٹینک جیسے 10 جہاز بنانے کے پیسے موجود ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟