ویڈیو: پتھیرانا کے خطرناک یارکر پر کلاسن گر پڑے

ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں پتھیرانا کے خطرناک یارکر پر ہینرک کلاسن گر پڑے۔ نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن فاسٹ بولر متھیشا پتھیرانا نے 12ویں اوور میں 151.5 کی رفتار سے یارکر کروائی جس پر کلاسن سنبھل نہ سکے اور گر گئے۔ ہینرک کلاسن نے 22 گیندوں پر 19 […]

 0  3
ویڈیو: پتھیرانا کے خطرناک یارکر پر کلاسن گر پڑے

ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں پتھیرانا کے خطرناک یارکر پر ہینرک کلاسن گر پڑے۔

نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن فاسٹ بولر متھیشا پتھیرانا نے 12ویں اوور میں 151.5 کی رفتار سے یارکر کروائی جس پر کلاسن سنبھل نہ سکے اور گر گئے۔

ہینرک کلاسن نے 22 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 78 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کوئنٹن ڈی کاک 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم آخری 19.1 اوور میں 77 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 78 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow