ویڈیو: ’اگر آپ فلمساز بن جائیں تو میں۔۔۔‘، سونم کپور نے رنبیر سے کیا کہا؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار رنبیر کپور کی مقبول اداکارہ سونم کپور کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دونوں کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ رنبیر کپور اور سونم کپور کی دوستی نامور فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ساوریا‘ سے مشہور ہیں۔ ماضی میں ان کی آن […]

 0  3
ویڈیو: ’اگر آپ فلمساز بن جائیں تو میں۔۔۔‘، سونم کپور نے رنبیر سے کیا کہا؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار رنبیر کپور کی مقبول اداکارہ سونم کپور کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دونوں کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

رنبیر کپور اور سونم کپور کی دوستی نامور فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ساوریا‘ سے مشہور ہیں۔ ماضی میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے فلم اور پروموشنز کے دوران قریبی تعلقات کی افواہوں کو بھی جنم دیا تھا۔

تاہم جیسے جیسے ان کا کیریئر آگے بڑھا دونوں کے راستے جدا ہوگئے۔ سونم کپور نے ماضی میں کہا تھا کہ رنبیر کپور میرے بہترین دوست ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں فنکاروں کو دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے آغاز پر رنبیر کپور اداکارہ سے کہتے ہیں کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ بہت اچھا لکھتی ہیں۔ کیا آپ اپنی اس صلاحیت کے ساتھ باقاعدہ لکھنا شروع کریں گی؟‘

اس پر سونم کپور نے کہا کہ ’اگر آپ فلمساز بن جائیں تو میں لکھنا شروع کر دوں گی‘۔ رنبیر کپور نے پوچھا کہ ’کیا یہ ایک چیلنج ہے؟‘ تو سونم کپور نے کہا کہ ’نہیں، لیکن اگر آپ سوچتے ہیں کہ مجھے رائٹر ہونا چاہیے تو مجھے لگتا ہے کہ آپ کو فلمساز بننا چاہیے کیونکہ آپ بہترین فلمساز بنتے جا رہے ہیں‘۔

سُپر اسٹار نے حیران ہو کر کہا کہ کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں؟ تو اداکارہ نے جواب دیا کہ ’ہاں، میں بالکل سنجیدہ ہوں۔ جس دن آپ فلم بنائیں گے میں لکھوں گی‘۔

سونم کپور کو آخری بار اسکرین پر ڈائریکٹر شوم مکھیجا کی کرائم ڈرامہ فلم ’بلائنڈ‘ میں لوسی آرڈن اور شبھم صراف کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ اداکارہ اگلی بار پروڈیوسر اور بہن ریا کپور کی آنے والی فلم ’بیٹل آف بٹورا‘ میں نظر آئیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow